53 Views

لکھنؤ،17اکتوبر(اے یو ایس)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور قتل معاملے کو لیکر ریاست کی بی جے پی سرکار پرجرائم کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایااور دعویٰ کیا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے بجائے ملزمین کو بچایاجارہا ہے۔

انہوں نے بارہ بنکی حادثہ کے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’جرائم روکنے میں ناکام اترپردیش سرکار ایک بار پھر متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے بجائے حقیقت کو چھپا کرملزمین کوبچانے میں لگی ہوئی ہے۔کتنی بچیاں، بیٹیاں،؟ اور کتنے ہاتھرس جیسے واقعات رونما ہوئے۔واضح رہے کہ بارہ بنکی کے انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ آر ایس گوتم اور ضلع افسر آدرش سنگھ نے بتایا کہ 14اکتوبر کو ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے بعد اس کا قتل کردیاگیاتھا۔اس معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔