کلکتہ،30دسمبر(اے یو ایس)مغربی بنگال میں ایک گرجا گھر پر کچھ شرپسند عناصر نے بم پھینکے، اور جے شری کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے وہاں موجود عیسائی عقیدت مند وہاں سے بھاگے۔ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ افراد کی ایک ٹولی جن کا تعلق ب ی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ ہے نے شمالی مدنا پور ضلع میں گرجا گھر پر حملہ کیا اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیاگیا۔

گرجا گھر کے پادری اشوگھوش نے پولیس سے شکایت درج کیا اور کہا کہ یہ حملہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں نے کیا ہے۔ گرجا گھروں پر کئی بار مدھیہ پردیش،اڑیسہ، دہلی اور مقامات پر حملے کئے گئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عیسائی عقیدتمندگرجا گھر گئے اور اس دوران بی جے پی کے کچھ کارکنوں نے وہاں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ گرجا گھر پر دو بم بھی پھینکے۔