ممبئی،21جون (اے یوایس)مہاراشٹر میں تازہ ترین سیاسی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کانگریس سرگرم ہوگئی ہے۔ اسی سلسلے میں پارٹی نے اپنے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو ریاست کے لیے سپروائزر بنایا ہے۔پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو مہاراشٹرا کے لیے مقرر کیا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمل ناتھ آج رات یا بدھ کو ممبئی پہنچ سکتے ہیں اور پارٹی کے مہاراشٹر انچارج ایچ کے پاٹل بھی منگل کی شام ممبئی پہنچ سکتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر نے کہاتمام ایم ایل ایز پارٹی کے ساتھ ہیں اور سبھی رابطے میں ہیں۔ موجودہ بحران کا تعلق شیوسینا سے ہے۔ امید ہے کہ شیوسینا قیادت اس بحران سے نمٹ لے گی۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ تاہم شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بعد میں بتایا کہ شندے ممبئی میں نہیں ہیں لیکن ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔شندے سمیت کچھ شیو سینا ایم ایل ایز کے سورت کے ایک ہوٹل میں ہونے کی اطلاع ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کانگریس بھی مہاراشٹر میں حکمران اتحاد ایم وی اے کا حصہ ہے۔