سونا 400روپے کمزور، چاندی بھی 1530روپے گری
نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی)پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی اور پٹرول کی 10 مہینوں اور ڈیزل کی چھ مہینوں میں سب سے زیادہ قیمت ہوگئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق بدھ کو صورت حال مستحکم رہنے کے بعد آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول چھ پیسے مہنگا ہوکر 13ء74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جو 26 نومبر 2018 کے بعد سب سےزیادہ قیمت ہے ۔ ڈیزل بھی سات پیسے کے اضافے کے ساتھ 14ء67 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ یہ اس سال 16 مارچ کےبعد اس کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں چھ چھ پیسے کا اضافہ ہوا۔ کولکتہ میں آج اس کی قیمت 88ء76 روپے، ممبئی میں 85ء79 اور چنئی میں 12ء77 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تینوں میٹرو شہروں میں سات سات پیسوں کا اضافہ ہوا۔ کولکتہ میں ڈیزل 56ء69 روپے، ممبئی میں 44ء70 روپے اور چنئی میں 98ء70 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ تیل سپلائی کرنے والی کمپنیاں ہر روز دونوں ایندھنوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی قیمتیں صبح چھ بجے سے نافذ ہوں گی۔
عالمی سطح پر سونے میں گزشتہ ہفتہ رہی زبردست گراوٹ کے دباو میں دہلی صرافہ بازار میں سونا جمعرات کو 400روپے گرکر 38,270روپے فی دس گرام کی ڈیڑھ مہینہ کی نچلی سطح پر آگیا۔ چاندی بھی 1530روپے گرتے ہوئے تقریباََ ایک ہفتہ کی نچلی سطح 47,120روپے فی کلوگرام پر رہی۔لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق امریکہ اور چین کے مابین کاروباری جنگ جلد ختم ہونے کی امید میں سونا حاضر بدھ کو 1.8فیصدٹوٹ گیا تھا۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے آج یہ 0.3فیصد چڑھ کر 1508.61ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دسمبر کا امریکی سونا وعدہ 2.60ڈالر کی بڑھت میں 1,514.90ڈالر فی اونس بولا گیا۔بازار ماہرین نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کہ چین کے ساتھ کاروباری جنگ کا حل امید سے پہلے نکل سکتا ہے، سونے پر دباو رہا۔بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر تقریباََ مستحکم رہی۔