نئی دہلی،27اکتوبر(اے یو ایس)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو اتر پردیش کے بنکروں سے ویڈیو کانفرنس کرکے بات کی اور انہیں پارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ پارٹی کے ریاستی میڈیا کنوینر للن کمار نے کہا کہ پرینکا نے ورانسی کے تقریباً50 بنکروں سے بات کرکے ان کی تمام پریشانیوں کوسن کر ہمدردی کا اظہار کیا۔کمار کے مطابق نکروں نے پرینکا کو بجلی کی شرحیں بڑھائے جانے سے ہورہی پریشانی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان کے بجلی کے کنکشن کاٹے جا رہے ہیں۔

کمار کے مطابق پرینکا نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی کئے گئے اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔پرینکا گاندھی نے بنکروں کو یقین دلایا کہ اس ناانصافی کے خلاف کانگریش ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ حکومت سے بنکروں کو ہورہی پریشان کے حل کرنے کے لئے درخواست کریں گی۔ کمار نے بتایا کہ ریاست کے بنکروں کے ساتھ پرینکاگاندھی کی یہ کانفرنس آگے بھی جاری رہے گی۔اس سے قبل پرینکا نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ آن لائن بات چیت کی۔