37 Views

امرتسر،18اکتوبر(اے یو ایس) امرتسر میں دو خواتین چلتی ٹیکسی سے کودنے کی وجہ سے ہفتہ کو اس وقت زخمی ہوگئیں۔ جب ڈرائیور نے مبینہ طور پران میں سے ایک خاتون پر جنسی استحصال کرنے کی کوشش کررہاتھا۔پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کے علاوہ ایک اور خاتون بھی ٹیکسی میں موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب مقامی لوگوں نے دو خواتین کو گاڑی سے کودتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے ٹیکسی کا پیچھا کیا اور اسے بیچ میں روک کر گاڑی میں بیٹھی خاتون کو بچالیا۔تھانہ انچارج رابن ہنس نے بتایا کہ تینوں خواتین شام کے وقت رنجیت ایونیومیں واقع ایک ریستوراں میں ٹیکسی سے جارہی تھیں۔

انہوں نے کہاجب ٹیکسی راستے میں تھی تو اس کے ڈرائیور نے ایک خاتون پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، لیکن جب خاتون نے اسے روکا تو اس نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی۔ تاہم متاثرہ خاتون ایک دوسری خاتون کے ساتھ چلتی ہوئی گاڑی سے کود گئی۔ہنس نے کہاکہ سڑک کے کنارے کھڑے کچھ لوگوں نے دیکھا کہ دونوں خواتین چلتی گاڑی سے کود رہی ہیں۔ انہوں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے بیچ راستے میں روک کر تیسری خاتون کو بچالیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، لیکن پولیس نے اسے فورا ًبعد ہی گرفتار کرلیا۔