نئی دہلی،9اپریل(اے یوایس)ریلوے نے آج کہا کہ اس کی ریلوسروس کو روکنے یا ٹرین کم کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسافروں کے ضرورت پڑنے اور زیادہ ٹرین چلائے جانے کا یقین دلا یا ہے۔ ریلوے کی اور سے بیان ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب کہ کئی جگہوں سے دہاڑی مزدورں کے گھر لوٹنے کی خبریں آرہی ہیں۔ریلوے بورڈ کے صدر سونیت شرما نے مسافروں کو یقین دلا یا ہے کہ ٹرین کی کمی نہیں ہو گی۔ او ر ریلوے ٹرینوں کی مانگوں بڑھتے ہی اضافی ٹرینوں کا بندوبست کریں گے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنسمیں کہا کہ ، "ریل خدمات بند کرنے یا ٹرینوں کو کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔” ہم ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چلائیں گے۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گرمیوں میں مسافروں کی تعداد معمول کے مطابق ہے اور ہم نے بھیڑ کو کم کرنے کے لئے پہلے ہی اضافی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ "کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر، ٹرینوں میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہت سارے لوگوں نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے خوف سے لوگ اپنے گھرو ں کو لوٹ رہے ہیں۔