نئی دہلی، 30 دسمبر(اے یوایس) سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بسوں میں دویانگ دوستانہ فیچرس فراہم کرانے کیلئے سینٹرل موٹر وہیکلز قواعد میں ترامیم کیلئے جی ایس آر 959 (ای) مورخہ 27 دسمبر کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ترامیم کے ذریعہ ترجیحی سیٹیں، علامات، بیساکھی، کین،واکر کی حفاظت، ہینڈ ریل اور ستون فراہم کئے گئے ہیں نیز دویانگ جن کیلئے ترجیحی سیٹوں پر کنٹرولز، وہیل چیئرانٹری،ہاؤسنگ اووہیل چیئر کیلئے لاکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس طرح کی سہولیات جسمانی طور پر معذور مسافروں کیلئے فراہم کیا گی اہے۔ بسوں کی فٹنس چکنگ کے وقت مسافروں کے آنے جانے میں کمی کو بھی چیک کیا جائے گا۔ یہ ترامیم یکم مارچ 2020 سے نافذ ہوگا۔