سہارنپور، 8 اپریل (اے یو ایس)کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے آج پھر کہا کہ زرعی قوانین کے واپس ہونے تک اس کے خلاف چل رہی تحریک چلتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر پورا لاک ڈاؤن لگایاجاتا ہے تب بھی کسان دہلی کے سرحد پر ڈٹے رہیں گے۔کسان اب پوری طرح سے قوانین کو لیکر آر پار کے مونڈ میں ہیں۔

شہیدبھکت سنگھ کے بھتیجے کرن جیت سنگھ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے آئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ اندولن اب گاؤں گاؤں تک پھیل گیا ہے۔ کسان تحریک کی حمایت میں بی جے پی کے پریاوندا تومر کی پارٹی سے استعفیٰ کے سوال پر انہو ں نے کہا کہ لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ یہ قانون کسانوں کے خلاف ہے۔