حیدرآباد23ستمبر: ٹیلی کام ریگولیٹر اتھاریٹی انڈیا (ٹی آر اے آئی) اس بات پر غور کررہی ہے کہ ہندستان میں موبائل نمبر 11عدد کیے جائیں۔ فی الحال یہ نمبر 10عدد ہیں۔ ٹی آر اے آئی نے اس ضمن میں عوام سے رائے طلب کی ہے۔ انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع کے نمبر حکومت نے پہلے ہی 13کردئے ہیں۔ 2050ء تک تقریباً 2.6 بلین نئے نمبروں کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہندستان 2027ء تک چین سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا اور اب ہندستان میں 1.2 بلین ٹیلی فون کنکشنس ہیں