غازی آباد،30دسمبر(اے یو ایس)اتر پردیش کے غازی آباد میں لونی بارڈر کے بہٹا حاجی پور مولانا کی آزاد کالونی میں ایک ہی خاندان کے چھ ارکان کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ بچے شامل ہیں، سبھی ایک ہی خاندان کے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔معلومات کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ حادثہ لونی بارڈر کے بہٹا حاجی پور مولانا آزاد کالونی میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق مرنے والوں میں 40 سال کی پروین ان کی 12 سالہ بیٹی فاطمہ، ان کی 10 سالہ بھتیجی ساہما، 8 سال کی رتیا، 8 سالہ عبدالعظیم اور 5 سالہ عبد الاحد شامل ہے۔

معلومات کے مطابق فرج میں شارٹ شرکٹ سے کرنٹ پھیلا اس کے بعد فریج میں آگ لگ گئی، پھر کرنٹ اور آگ کمرے میں پھیل گئی جہاں ایک کمرے میں خاندان کے تمام اراکین سو رہے تھے، جس کی زد میں سب آگئے، اورسبھی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ صبح جب گھر کے باقی اراکین کمرے کے پاس گئے تب حادثے کا پتہ چلاپولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخریہ حادثہ کیسے پیش آیا۔