بھاجپا کے سبھی ورکرز دھیان رکھیں اس بار مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم کرنا ہی ہمارا مقصد ہوگا ریاست کے عوام چاہتے ہیں کہ یہاں بی جے پی کی حکومت ہو ایسے میں ہمیں اپنے ہدف پر کام کرتے ہوئے اسے انجام تک پہنچانا ہے یہ باتیں آج کولکاتا میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری پرتاب بنرجی نے کہیں انہوں نے بھارتی جنتا مزدور سیل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین ہو یا پارٹی کا کوئی اور مورچہ ہر ایک محاذ پر ہمیں اپنے ٹارگٹ کو یاد رکھنا ہے ترنمول کانگریس سمیت بایاں محاذ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے بایاں محاذ اور اب ٹی ایم سی کے ذریعے مزدوروں کے حق پر ہتوڑا چلایا جاتا رہا ہے
ریاست میں کل کارخانے بند ہوگئے اور کچھ بند ہونے کے دھانے پر ہیں بی جے ایم سی کے ریاستی صدر پرنب مکھرجی مٹھو نے کہا کہ آج بی جے ایم سی ریاست سمیت ملک بھر میں جو کام کر رہی ہے اس کام کو دیکھتے ہوئے خاص طور پر بنگال میں بی جے ایم سی سے ترنمول کانگریس خطرہ محسوس کر رہی ہے اس پروگرام میں بی جے ایم سی کے ریاستی میڈیا انچارج جگدیش یادو، مومیتا سرکار، سادھوی سروجنی، آتش گپتا اور ریکھا دیوی سمیت لیڈران نے مزدور یونین اجلاس میں اپنی باتیں ورکروں کے سامنے رکھیں
خاص بات یہ رہی کہ اجلاس میں تقریباً چار سو افراد پرچم بدل کر بی جی پی میں شامل ہوگئے