نئی دہلی 24 ستمبر: بینک عہدیداوں نے اس مہینہ کی 26 اور 27 تاریخ کوہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اپنے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتےہوئے بینک ملازمین نے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی فینانس سکریٹری راجیو کمارنےبینکوں کی تنظیموں کےنمائندوں کے ساتھ بات چیت کی جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔