9 Views

مہاراشٹر،18اکتوبر(اے یو ایس) اورنگ آباد کے جین انٹرنیشنل اسکول میں ایم این ایس کارکنوں نے اسکول میں گھس کر خوب توڑ پھوڑ کی۔ کارکنان کا الزام ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ریاست کے اسکول مارچ سے ہی بند کردیئے گئے تھے، جس کے بعد اسکولوں نے آن لائن پڑھائی کا سلسلہ جاری کردیا ہے۔ لیکن کچھ اسکولوں نے ایسے وقت میں بھی والدین سے من مانی فیس وصول کررہے ہیں۔

جمعرات کو مہاراشٹرامیں نو تعمیر سینا کے کارکنان اورنگ آباد کے جین انٹرنیشنل اسکول انتظامیہ سے بات چیت کرنے پہنچے تھے، اور انتظامیہ نے جب فیس کم کرنے منع کیا توانہوں نے توڑ پھوڑکرنا شروع کردیا۔ کارکنان نے دفتر میں رکھی کرسیوں کو پھینک دیا۔ اس دوران کارکنوں نے اسکول کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اسکول انتظامیہ نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ایم این ایس کارکنان پر نامزد ایف آئی آر درج کروائی ہے،فی الحال کسی بھی شخص کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔