نئی دہلی23ستمبر: وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز پاسپورٹ ، آدھار ، ڈرائیونگ لائسنس اور بینک اکاؤنٹس کے لیے ایک کثیر مقصدی شناختی کارڈ کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس آدھار، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر کارڈ جیسے تمام دستاویزات کے لئے صرف ایک کارڈ ہوسکتا ہے، اس کاایک امکان ہے۔ امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعہ مردم شماری 2021 کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نظام بھی ہونا چاہیے کہ جب کوئی شخص مرجائے تو آبادی کے اعداد و شمار میں خود بخود اس کی معلومات اپ ڈیٹ ہوجائے