نئی دہلی 13ستمبر
یہاں کل رات ایک تقریب میں الانصار ویلفئیر ٹرسٹ کی سکریٹری، صحافی اور سماجی کارکن اسما عرشی کو خواتین کیلئے تفویض اختیارات کی کوششوں کے اعتراف میں ایک گراں قدر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے ڈپٹی اسپیکرس ہال میں منعقدہ اس ایوارڈ فنکشن کا اہتمام انت بھارت سوشل ویلفیئر سوسائیٹی نے کیا تھا جس میں حکمران جماعتکے بڑے تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔
انت بھارت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ ایوارڈ دیہی ہندوستان کو با اختیار بنانے میں سرگرم سماجی کارکنوں کو دیا گیا۔ ایوارٖ ڈ کا نام "ہیروز آف انڈیا "ہے۔ اہم شرکا میں بی جے پی کے جوائینٹ سکریٹری آرگنایئزیشن سری شیو پرکاش،بی جے پی کے نایب صدر شیام جاجو، مہیش شرما ایم پی،ستیش اپادھائے سابق صدر دہلی بی جے پی،امر ناتھ مشرا، سوامی وشال آنند،سلبھ انٹر نیشنل کی آبھا کمار نے نام اہم ہیں۔
محترمہ اسما عرشی کو ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو ایک سپاس نامہ اور مو منٹو پر مشتمل ہے۔
اسما عرشی فصیل بند شہرمیں عورتتوں کی مشکلات دور کرنے کیلیئے سرگرم ہیں۔ اقتصادی اعتبار سے کمزور طبقات کی ہونہار بچیوں کو کوچنگ اور کونسلنگ کی مفت سہولتیں فراہم کر رہی ہیں اور انھوں نے غریب گھرانوں کی دستگیری کا بھی اہتمام کیا ہے۔ تقریباََ 100 گھرانے الا نصار کی مدد سے فیضیاب ہو رہے ہیں جن میں راشن کٹ اور دواؤں کی خرید کا بھی انتظام شامل ہے۔یہ ان کو ملنے والا تیسرا بڑا ایوارڈ ہے۔