(وقت)

ایک درمیانی سائز کا کالا برش ہاتھ میں تھامے 
میں آڑھی ترچھی لکیریں کھینچتی
کینوس پر اسٹروکس لگاتی گئی
چوڑی روشن پیشانی 
ستواں ناک 
جس پر موٹے شیشوں والا 
باریک فریم کا چشمہ ٹکا تھا
گندمی رنگت 
پُر متانت چہرہ
اعتماد سے بھرپور آنکھیں 
اور آنکھوں کے گرد موجود تجربہ کار لکیریں 
جو چشمے کے کناروں سے جھانک رہی تھیں 
سفید ہوتی باوقار داڑھی 
لمبی مخروطی انگلیاں
جن کو بنانے کے بعد بھی دل کیا 
کے ان ہی کو کچھ دیر اور بناؤں 
وہ تصویر بنوانے کے لیے بُت بنا بیٹھا رہا
اور میں اس کی تصویر بناتی رہی
ڈیڑھ گھنٹے بعد تصویر مکمل ہوئی 
اس نے تصویر بنانے پر خوب داد دی 
پھر وہ مسکراتا ہوا رخصت ہو گیا
اور میں سوچتی رہی کہ
کاش مجھے ایسا بھی کوئی ہنر آتا 
کے میں اسے روک سکتی 
ہمیشہ کے لیے

عینی خان