ڈر

آنکھیں موندے موندے سنو اے جاناں
اب میں تمکو بوسہ دینے سے ڈرتی ہوں
تم اسکو میری ہوس نا سمجھ لو
زیادہ نزدیک آنے سے ڈرتی ہوں
ہاں پہلا بوسہ ہوس بھرا تھا
میں نے جب تمھاری ورجینٹی لی
تو گویا میں نے تابوت سکینہ پایا
تمھارا صحت مند عضو تناسل
مجھے قربانی کے بکرے کی كلیجی لگا
جسکو فوراً بھون کر کھا جاتے ہیں
رانیں اور چامپیں بعد کیلئے رکھ چھوڑتے ہیں
تم نے بتایا تھا
تمھاری بھابھی
یونہی چومتی، رگڑتی ، بھینچتی تھی تمکو
اکیلے میں ملتی تھی
تمکو برا لگتا تھا مگر
تم ڈر جاتے تھے
یہ خوف مجھسے چھوڑ دو جاناں
اس خوف سے میں نے تمھارے ہونٹوں پر چومنا چھوڑ دیا ہے
تمھاری تصویروں میں بھی
صرف ماتھا چومتی ہوں
میرے ہونٹوں کی حدت سے
تم کبھی کانپ جاؤ
تو سہتے مت رہنا،
تمھے حق ہے تم چیخو
یا مجھے پرے دھکیل دو