برطانیہ لندن، کینیڈا کے ناول نگار گرائم گیبسن 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ 9 اگست 1934 کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں پیدا ہوئے۔ گرائم گیبسن کا بڑا ادبی کارنامہ 1973 میں ان کی ائی کتاب Eleven Canadian Novelists تھی جس میں انہوں نے مشہور ناول نگاروں کے انٹرویوز کیے تھے۔ جن میں Margaret Atwood, Austin Clarke, Matt Cohen, Marian Engel, Timothy Findley, Dave Godfrey, Margaret Laurence, Jack Ludwig, Alice Munro, Mordecai Richler اور Scott Symons شامل ہیں۔ گرائم گیبسن نے چار ناول لکھے اور تین نان فکشن کتابیں۔ گرائم گیبسن نے 1970 میں پبلشر مالکہ شرلے سے شادی کی مگر ناول نگارہ اور شاعرہ مارگریٹ ایٹووڈ کے ساتھ افیئر میں رہنے کی وجہ سے شرلے نے 1973 میں ان سے طلاق لے لی۔ 1973 کے بعد سے پارٹنر کے طور پر مارگریٹ ایٹووڈ اب تک ان کے ساتھ رہی۔ 2017 میں ان مییں ڈائمنشیا کی تشخیص ہوئی۔ اج کل وہ برطانیہ لندن میں اپنی نئی کتاب کو پروموٹ کرنے کے سلسلے میں موجود تھے۔