مرنے سے پہلے
میری آخری خواہش ہے
تم میری برہنہ پینٹنگ بناؤ
بغیر کپڑوں کے
مجھے سردی لگے گی
تم اسٹوڈیو میں ہیٹر جلانا
میرا سوکھا جسم دیکھ کر
تمہارے جذبات نہیں ابھریں گے
اگر ہیٹر کی تپش سے
میرا آلہ تناسل ابھرے
تب بھی تم خود پر قابو رکھنا
میں آخری سیکس نہیں چاھتا
میرے مرجانے کے بعد
میری برہنہ پینٹنگ نیلام کردینا
نیلامی میں شرکت کرنے
میری امیر سہلیاں بھی آئیں گی
مگر تم ایک نئی روایت قائم کرنا
سب سے کم بولی لگانے والی کو
میری برہنہ پینٹنگ فروخت کردینا