مختصر کہانی : شادی!

شبِ عروس پر وہ اپنی بیوی کے پاس آ کر بیٹھا، منہ دکھائی میں اسنے بیوی سے کہا کوئی سوال پوچھے،
بیوی: کیا آپ کسی سے محبت کرتے ہیں؟
شوہر: ہاں لگتا ہے وہ کہیں اندر رہتی ہے
بیوی: تو حاصل کیوں نہیں کیا اسکو؟
شوہر: اس نے ملنا نہیں تھا، میں نے اسرار کرنا نہیں تھا، شادی ہونی نہیں تھی!
بیوی: تو شادی کر تو لی اب!
شوہر: کاغذ کے دو ٹکڑوں پر انجان عورت کی قیمت طے کر کے خرید لانا، اسکو تُم شادی کہتی ہو؟
جاؤ کپڑے بدل کے سوجاؤ
میں صوفے پر سونے لگا ہوں صبح دفتر بھی جانا ہے، تُم البتہ دیر سے اٹھنا ناشتہ یہیں منگوا لینا!
حرا ایمن